5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ایران کیخلاف نئی پابندیوں پر غور کیلئے چھ عالمی طاقتوں کا اجلاس
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8633 -
نیویارک ... ایران کے جوہری پروگرام کیخلاف نئی پابندیوں کیلئے چھ عالمی طاقتوں کے درمیان اقوام متحدہ میں بات چیت شروع ہوگئی ہے? امریکا نے دعوی? کیا ہے کہ تہران تین سال میں جوہری ہتھیار بناسکتا ہے?سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ممبران امریکا، برطانیہ، چین، فرانس اور روس کے علاوہ جرمنی کے نمائندوں کی اقوام متحدہ میں بند کمرے میں ملاقات ہوئی? جس میں ایران کی جانب سے جوہری پروگرام جاری رکھنے پر نئی پابندیوں کی قرارداد پر بات چیت ہوئی? چینی نمائندے کا کہنا تھا کہ معاملے کو سفارتی سطح پر حل کرنے کیلئے اہم مشاورت ہوئی? اُدھر واشنگٹن میں امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے وائس چیئرمین جنرل جیمز کارٹ رائٹ نے اراکین سینیٹ کو بتایا کہ ایران جوہری ہتھیار کیلئے انتہائی افزودہ یورینیم ایک سال میں تیار کرسکتا ہے? جبکہ تین سے پانچ سال کے عرصے میں ایٹمی ہتھیار بناسکتا ہے?