5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
امریکا: مارلن منرو کی یادگار اشیا کی جون میں نیلامی ہوگی
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8633 -
لاس ویگاس ... امریکا میں ماضی کی معروف اداکارہ مارلن منرو کی یادگار اشیا جون میں نیلامی کیلئے پیش کی جائیں گی? نیلامی لاس ویگاس میں 26 اور 27 جون کو ہوگی? جن میں مارلن منرو کے طبی ایکس ریز بھی شامل ہیں? جنہیں فلوریڈا کے اس اسپتال میں لیا گیا تھا جہاں اداکارہ زیر علاج تھیں? مارلن منرو کے تھراپسٹ ڈاکٹر رالف گرین سن کے دفتر کا وہ صوفہ بھی فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا? جس پر اداکارہ معالج سے مشورے کیلئے بیٹھا کرتی تھیں? اس کے علاوہ لاس اینجلس میں مارلن منرو کے گھر کی کرسی، کپڑے، تصاویر، گلاس اور Skis کے جوڑے سمیت دیگر اشیا بھی نیلامی کیلئے رکھ جائیں گی?