5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
برطانیہ:کلوننگ تیکنیک سے ناقابل علاج موروثی بیماریوں کا طریقہ دریافت
NoImage -
لندن ... برطانوی سائنسدانوں نے کلوننگ ٹیکنالوجی کے ذریعے ناقابل علاج موروثی بیماریوں سے نجات کا طریقہ دریافت کرلیاہے?تحقیقی ٹیم کے سربراہ نیو کاسل یونی ورسٹی کے پروفیسر Doug Turbull کے مطابق مصنوعی تولیدی تیکنیک کو کام میں لاتے ہوئے دو بارآور انسانی بیضوں کے ڈی این اے ایک دوسرے سے تبدیل کرکے مطلوبہ نتیجہ حاصل کیا جاتا ہے? ماہرین کو امید ہے کہ اس طریقے پر عمل کے ذریعے پیدا ہونے والے بچوں میں وہ خطرناک موروثی بیماری نہیں ہوگی جو ڈی این اے کے اجزا میں خرابی کی وجہ سے ہوتی ہے? ماہرین کے مطابق اس تیکنیک پر عملدرآمد کیلئے برطانوی قانون میں تبدیلی کرنا ہوگی? اور اگر قانون میں ترمیم ہوجاتی ہے تو تین سال میں یہ تیکنیک اسپتالوں میں دستیاب ہوگی?