5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ملک بھر میں لوڈشیڈنگ جاری،5ہزار میگا واٹ کا شارٹ فال برقرار
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8633 -
اسلام آباد…ملک بھر میں طویل لوڈشیڈنگ کا بحران اور شہریوں کا احتجاج جاری ہے? جنوبی پنجاب میں تاجروں تنظیموں کی جانب سے پرزور احتجاج اور مظاہرے کیے گئے? ملک بھر میں تقریباًپانچ ہزارمیگاواٹ کاشارٹ فال برقرارہے ? اسلام آباد میں چھ، راول پنڈی میں دس جبکہ اٹک، جہلم، چکوال، گوجر خان سمیت دیگر چھوٹے شہروں اور دیہات میں سولہ گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے? بجلی کی لوڈ شیڈنگ،مہنگائی اور ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے خلاف جنوبی پنجاب کے شہروں میں تاجر تنظیموں کی جانب سے احتجاج اور مظاہرے کیے گئے?ڈیرہ غازی خان ، خانیوال ،احمد پور شرقیہ اور وہاڑی میں تاجروں کی انجمن کی کال پر ٹائر جلاکر احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں ?گوجرانوالہ میں شہریوں نے احتجاجی مظاہرے کے دوران توڑ پھوڑ بھی کی? فیصل آباد میں چھ سے آٹھ گھنٹے، جبکہ ملتان،کبیر والا، جہانیاں،مظفر گڑھ،جلال پور، پیرو والا،شجاع آباد میں بجلی کی بندش 12اوردیہی علاقوں میں 16 گھنٹے تک جاری ہے?کراچی میں چار سے پانچ گھنٹے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور مرمت کے نام پر کچھ علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹے بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے?حیدر آباد،نواب شاہ،ٹھٹھہ،بدین ،نواب شاہ،سکھر،میر پور خاص،جیکب آباد سمیت مختلف شہری علاقوں میں دس سے بارہ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں بارہ سے 14گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے? پشاور سمیت صوبہ سرحد میں لوڈ شیڈنگ جاری رہی? نوشہرہ، ڈیرہ غازی خان ،سوات، ڈیرہ اسماعیل خان،لکی مروت ،مانسہرہ سمیت مختلف علاقوں میں کئی کئی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے? بلوچستان میں بھی اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاطویل دورانیہ شہریوں کے لیے عذاب بنا ہوا ہے?کوئٹہ، چمن،پشین،قلعہ سیف الل اور لورالائی سمیت مختلف علاقوں میں پندرہ سے اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ?