5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ہزارہ میں سوگ کا تیسرا دن،مظاہرے نہیں ہونگے،معمولات بحال
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8633 -
ہزارہ…ہزارہ ڈویژن میں کئی روز سے جاری کشیدہ صورتحال کے بعد آج زندگی معمول پر آنا شروع ہوگئی ہے?چار روز کے پرتشدد واقعات میں دس افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد آج ہزارہ ڈویژن میں زندگی معمول پر آگئی ہے?کارروباری مراکز،تعلیمی ادارے اور دفاتر کھل گئے ہیں تاہم شہر میں سوگ کا ماحول ہے ? جاں بحق ہونے والوں کے لئے مساجد میں فاتحہ خوانی کی جا رہی ہے? جاں بحق افراد کی قبروں پر پھول چڑھائے جا رہے ہیں?شہر کی سڑکوں پر ٹریفک معمول کے مطابق ہے ?گزشتہ چار روز کے بعد شہر میں غذاکی رسد بحال کردی گئی ہے? کئی دن سے بند شاہراہ قراقرم کل رات کھول دی گئی?تحریک صوبہ ہزارہ کے رہنما سردار حیدر زمان خان حیدر نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہر کو نقصان سے بچانے اور عوام کو سہولیات پہنچانے کے لئے ہڑتال ختم کی ہے اورشہدا ئے ہزارہ کی یاد میں آج بھی سوگ منایا جائے گا?ادھر مانسہرہ میں بھی حالات معمول پر آگئے ہیں?شاہراہ قراقرم ،شاہراہ کشمیر اور شاہراہ کاغان اور دیگر رابطہ سڑکوں کو بھی ٹریفک کے لئے کھول دیاگیا ہے? مجموعی طور پر شہر میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہے?