تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

لوئراورکزئی:فورسز کی کارروائی جاری،8شدت پسند ہلاک،متعدد زخمی

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8633 -
پشاور…لوئر اورکزئی میں فورسز کی کارروائی میں آٹھ شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ مختلف علاقوں میں فورسز کی پیش قدمی جاری ہے?ذرائع کے مطابق لوئر اورکزئی کے علاقوں گوین،شرین درہ اور ملحقہ علاقوں میں فورسز کی پیش قدمی جاری ہے?گن شپ ہیلی کاپٹروں سے بھی شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے?تازہ کارروائی کے نتیجے میں مزید آٹھ شدت پسندہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے?اورکزئی ایجنسی میں گزشتہ تین ہفتوں سے شدت پسندوں کے خلاف فورسز کا آپریشن جاری ہے جس میں اب تک ساڑھے تین سو سے زائد شدت پسندمارے گئے ہیں اور فورسز نے ان کے زیادہ تر ٹھکانوں کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.