تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

موٹاپا بچوں میں بھی امراض قلب وذیابیطس کا سبب بنتا ہے،تحقیق

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8633 -
لندن…ایک جدید تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ موٹاپا نہ صرف بڑوں بلکہ بچوں میں بھی دل کی شریانوں کی تنگی اور ذیابطیس کا سبب بنتا ہے? موٹاپا صرف بڑی عمر کے افراد میں ہی عارضہ قلب کا باعث نہیں بنتا بلکہ بچوں میں بھی موٹاپے کے باعث کئی بیماریاں جنم لیتی ہیں?امریکی ریاست جارجیا کے ایک میڈیکل کالج میں ہونے والی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ 8 سے11 سال کی عمر کے درمیان بچو ں میں زائد وزن کے باعث نہ صرف دل کی شریانیں سخت ہوجاتی ہیں بلکہ خون کا دورانیہ بھی متاثر ہوتا ہے?طبی ماہرین کے مطابق موٹاپا بچوں میں کم عمری کی ذیابطیس کا باعث بھی بن سکتا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.