5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بھارت، بنگلا دیش میں تباہ کن طوفان سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8634 -
نئی دہلی…ہندوستان کے مشرقی علاقوں اور بنگلا دیش میں گزشتہ رات آنے والے ایک تباہ کن طوفان میں 116افراد ہلاک جب کہ ہزاروں گھر تباہ ہوگئے ہیں اور کئی افراد لاپتہ ہیں?ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے?بھارت میں مغربی بنگال کے شمالی ضلع دیناج پور کے کئی دیہاتوں میں طوفانی بارشوں اور ہواؤں نے تباہی مچا دی ہے? اس کے علاوہ ریاست آسام اور بنگلا دیش کے ملحقہ علاقے بھی متاثر ہوئے ہیں?اس طوفان میں بھارت اور بنگلا دیش کے متا ثرہ علاقوں میں ہلاک ہو نے والے افراد کی تعداد 116ہو گئی ہے جب کہ 100سے زائد افراد شدید زخمی ہیں?اس کے علاوہ کئی افراد لاپتہ ہیں?متاثرہ علاقوں میں کچے گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں?طوفان کی وجہ سے ٹیلی فون اور بجلی کی فراہمی معطل ہے?متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جا ری ہیں?