تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

سانحہ ایبٹ آباد :جوڈیشل انکوائری کیلئے نامزدجج کو نوٹیفکیشن نہ مل سکا

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8634 -
ایبٹ آباد…سانحہ ایبٹ آباد کی عدالتی تحقیقات کیلئے نامزد انکوائری آفیسر کو دو روز گزرنے کے باوجود بھی نوٹیفکیشن نہیں ملا? محکمہ داخلہ ذرائع کے مطابق جسٹس عبدالعزیز کنڈی جنھیں ایبٹ آباد واقعے کی تحقیقات کا انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے، کااعلامیہ13 اپریل کو جاری کیا جاچکا ہے?ذرائع کے مطابق نوٹیفکیشن پشاور ہائیکورٹ ارسال کردیا گیا ہے? دوسری جانب پشاور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس اور جسٹس عبدالعزیز کنڈی کے چیمبر سے معلوم ہوا کہ انھیں تاحال نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا? جاری شدہ اعلامیہ کے مطابق انکوائری آفیسر ایبٹ آباد فائرنگ واقعے کے پس منظر ،وجوہات ،ذمہ داروں کی نشاندہی سمیت اپنی سفارشات محکمہ داخلہ کو ارسال کریں گے? جس کی سمری وزیر اعلی? سرحد کو بھجوائی جائے گی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.