5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
وینا کی درخواست پر تھانیدار اورآصف کی درخواست پر ادکارہ عدالت طلب
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8634 -
لاہور…لاہور ہائی کورٹ نے کرکٹر محمد آصف کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے اداکارہ وینا ملک کی درخواست کے بعد متعلقہ ایس ایچ او اورمحمد آصف کی درخواست پر وینا ملک کو19اپریل کیلئے نوٹس جاری کردیا?اداکارہ وینا ملک کے وکیل خواجہ لطیف نے عدالت کو بتایا کہ سیشن عدالت نے کرکٹر محمد آصف کے خلاف جعلی چیک دینے کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا مگرپولیس اس حکم پر عمل درآمد نہیں کررہی لہذا پولیس کو حکم دیا جائے کہ وہ کرکٹرمحمد آصف کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کرے? دوسری جانب محمد آصف کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ ان کے چیک چوری ہونے کے متعلق پولیس میں رپورٹ درج ہے اس لئے جب تک یہ انکوائری نہیں ہوتی کہ چوری شدہ چیک وینا ملک کے پاس کیسے پہنچے تب تک درخواست گذار کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا جاسکتا? عدالت نے ایس ایچ او اور محمد آصف کی درخواست پروینا ملک کو19اپریل کو طلب کرلیا?