تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

آئی ایم ایف کو 100ارب روپے کے سکوک بانڈز جاری کرنے کی یقین دہانی

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8634 -
اسلام آباد…حکومت نے آئی ایم ایف کو مختلف اداروں میں زیرگردش قرضوں میں کمی کیلئے100ارب روپے مالیت کے سکوک بانڈز جاری کرنے اور صدر آصف علی زرداری نے بھی سندھ میں ویلیوایڈڈٹیکس کیلئے کردار ادا کرنیکی یقین دہانی کرادی? وزارت خزانہ ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ قرض کی پانچویں قسط1 ارب20کروڑ ڈالر کیلئے حکومت اور آئی ایم ایف سے مذاکرات مثبت رہے جبکہ واشنگٹن میں آئی ایم ایف کا4 مئی کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پاکستان کو قرض کی قسط دینے کا ورکنگ پیپر پیش کیا جائیگا? اجلاس میں پاکستان کی جانب سے وفاقی وزارت خزانہ کے2اعلی? عہدیداروں کی شرکت بھی متوقع ہے?ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کو اتحادی سپورٹ فنڈملنے پر مالیاتی خسارہ کنٹرول میں لانے کی یقین دہانی کرادی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.