5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں دوسرے روز بھی اضافہ
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8634 -
سنگاپور…ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں آج دوسرے دن بھی اضافہ دیکھا جا رہاہے? نیو یارک مرکنٹائل ایکسچینج میں خام تیل مئی کے سودے 37 سینٹس اضافے کے ساتھ86ڈالر21 سینٹس فی بیرل جبکہ لندن برینٹ جون کے سودے26 سینٹس اضافے کے ساتھ87 ڈالر16 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہوتے دیکھے گئے? امریکی توانائی کے اعداد و شمار رپورٹ کے مطابق خام تیل کی سپلائی میں کمی اور گیسولین کی طلب میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ چین کی معاشی نمو میں بھی3 سالہ اضافہ دیکھا گیا ?