5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
عالمی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا پاکستانی بانڈز پر اعتماد
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8634 -
کراچی … عالمی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا پاکستانی بانڈز پر اعتماد،پانچ سالہ بانڈز پر انشورنس پریمیم کی شرح26 فیصد کمی کے بعد6.5 فیصد ہوگیا? ملکوں اور اداروں کی جانب سے بین الاقوامی سطح پر جاری ہونیوالے غیر ملکی بانڈز پر رسک کا اندازہ کرنیوالی کمپنی کریڈٹ مارکیٹ اینالسز کی جاری اعداد شمار کے مطابق اگر پاکستانی حکومت5سالہ یورو بانڈ عالمی سطح پر فروخت کرتی تو اس پر6.5فیصد انشورنس رسک پریمیم ہوگا?2فروری2010کو پاکستانی بانڈز پر انشورنس رسک پریمیم کی شرح8.9 فیصد تھی جو14 اپریل2010 کو6.5 فیصد کی سطح پر آگئی?اقتصادی ماہرین کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور تجارتی خسارے میں کمی کے باعث ادائیگیوں کے توازن میں کچھ بہتری آئی ہے جس کی وجہ سے5 سالہ بانڈز پر انشورنس رسک پریمیم میں کمی دیکھی جارہی ہے?ماہرین کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاری، متوقع امداد میں تاخیر اور سیاسی عدم استحکام کے باعث انشورنس رسک پریمیم میں اضافہ ہوسکتا ہے?