5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
وزیر اعظم گیلانی کے اسقبال کیلئے پی پی فرانس کے کارکنوں کی تیاریاں
NoImage -
پیرس…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ…وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے دورہ فرانس کے موقع پر ان کا شاندار طریقے سے استقبال کرنے کیلئے فرانس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے عہدیداروں، کارکنوں کی جانب سے پر جوش تیاریاں جاری ہیں?اس سلسلے میں پاکستانی کمیونٹی کی سرگردہ شخصیات، دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے صدور اور بزنس مینوں کی فہرستوں کی تیاری کیلئے وفدود سے ملاقاتیں ہو رہی ہیں?پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کا وفد شاہد فاروق لنگڑیال کی قیادت میں آج شام سفیر پاکستان سے ملاقات کر رہا ہے تاکہ پاکستانی کمیونٹی اپنے منتخب وزیر اعظم کو دیار غیر میں اپنی مشکلات سے آگاہ کرسکے? علاوہ ازیں بزنس کمیونٹی ملک میں سرمایہ کاری کے راستہ میں حاحل رکاوٹوں سے ان کو آگاہ کرے گی?خیال رہے کہ وزیر اعظم آئندہ ہفتے سے تین یورپی ممالک فرانس بیلجیئم اور جرمنی کا طوفانی دورہ کریں گے?