تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

سلمان خان کی فلم’دبنگ‘ عید پر ریلیز ہوگی

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8635 -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…بالی وڈ اسٹار سلمان خان کی نئی آنے والی فلم”دبنگ “عید پر ریلیز کی جائے گی? گزشتہ سال بھی عید کے موقع پر ان کی فلم ”وانٹیڈ“ ریلیز کی گئی تھی جو سپر ہٹ رہی تاہم گزشتہ سال ریلیز کی گئی فلم ”ویر“ باکس آفس پر نمایاں مقام حاصل کرنے میں ناکام رہی یہی وجہ ہے کہ سلمان خان نے ایک بار پھر اپنی نئی آنے والی فلم” دبنگ “ کو عید پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے?”دبنگ “ کے پروڈیوسر اربازخان ہیں اور اسی وجہ سے سلمان خان بھی فلم میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں? اس حوالے سے ارباز خان کا کہنا ہے کہ ہم نے فلم کو 30ستمبر کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور ہمار خیال ہے کہ دبنگ کی ریلیز کے لیے یہ اچھا وقت ہے تاہم یہ اسی وقت ممکن ہوسکے گا جب ہم صحیح وقت پر تمام کام مکمل کرلیں گے کیونکہ ہمیں ابھی فلم کے چار گانوں کی شوٹنگ کرنی ہے جس کے بعد ہمیں پوسٹ پروڈکشن اور تشہیر کے لیے تین ماہ درکار ہوں گے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.