تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

سینیٹ میں 18ویں ترمیمی بل کی شق وار منظوری شروع ہوگئی

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8636 -
اسلام آباد…سینیٹ کے اجلاس میں اٹھارہویں ترمیم کے بل کی شق وار منظوری کا عمل شروع ہوگیا ہے ? اجلاس کے دوران مسلم لیگ ق نے واک آؤٹ جبکہ مسلم لیگ نواز کے ارکان نے احتجاج کیا ?سینیٹ کا اجلاس چیئرمین فاروق نائیک کی صدارت میں جاری ہے? قائد اعظم کے متعلق عوامی نیشنل پارٹی کے حاجی عدیل کے بیان پر مسلم لیگ ق کے ارکان نے احتجاج کیا ? حاجی عدیل کا کہنا تھا کہ ان کا بیان قائد اعظم کے بارے میں نہیں تھا اور وہ قائد اعظم کو سلام پیش کرتے ہیں ? حاجی عدیل نے کہا کہ ان کے بیان سے کسی کی دل شکنی ہوئی ہے تو معذرت کرتے ہیں ? سینیٹ میں اٹھارویں ترمیم کے بل کی شق وار منظوری کا عمل شروع ہوا ? مسلم لیگ ق کے ارکان نے سینیٹ سے واک آوٹ کیا ? بعد میں تمام ارکان واپس ایوان میں آگئے? مسلم لیگ ق نے آئینی بل میں صوبہ سرحد کے نام کی تبدیلی کی شق میں ترامیم پیش کردیں?مسلم لیگ ق کے جمال لغاری نے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی ترمیم پیش کی لیکن ارکان نے یہ ترمیم مسترد کردی ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.