5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پریٹی زنٹا بالی وڈ کی امیر ترین اداکارہ؟
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8635 -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…بالی وڈ انڈسٹری میں ان دنوں یہ بات زیر گردش ہے کہ کیا دلکش مسکراہٹ کی مالک پریٹی زنٹا بالی وڈ کی سب سے امیر ترین اداکارہ ہیں! کیونکہ ایک اندازے کے مطابق پریٹی زنٹا اس وقت بالی وڈ انڈسٹری میں سب سے زیادہ دولت کی مالک ہیں ?پریٹی زنٹا نے جو کنگ الیون پنجاب کی مشترکہ مالک بھی ہیں اپنی ٹیم پر تن تنہا350سے 400کروڑ کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے مگرکرکٹ کے کچھ ماہرین کے مطابق حقیقی اعداد و شمار اس سے کہیں زیادہ ہیں?بات یہیں پر ختم نہیں ہوتی کیونکہ اس کے ساتھ ساتھ پریٹی زنٹاکمالستان اسٹوڈیو کے شریک مالک میں سے ایک شندار امروہی کی قانونی وارث بھی ہوسکتی ہیں?اس اسٹوڈیو کی مالیت اس وقت اربوں روپے بتائی جاتی ہے اور کئی بلڈرز کی اس پر نظریں لگی ہوئی ہیں? ذرائع نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ پریٹی زنٹا اپنی آئی پی ایل ٹیم کے کچھ حصص فروخت کرکے پونے کے ایک معروف بلڈر کے ساتھ مل کر کمالستان اسٹوڈیو کو ازسرنو تعمیر کرنا چاہتی ہیں?حقیقت کیا اس بارے میں تو پریٹی زنٹا ہی بتاسکتی ہیں?دیکھنا یہ ہے کہ پریٹی زنٹا کب بالی وڈ کی امیر ترین اداکارہ ہونے کا اعلان کرتی ہیں!