5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
انگلش پریمئر لیگ: ٹوٹنہم نے آرسنل کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8636 -
لندن …انگلش پریمئر لیگ فٹ بال میں ٹوٹنہم نے آرسنل کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی?وائٹ ہارٹ لین میں کھیلے گئے میچ میں ٹوٹنہم نے بہترین کھیل پیش کیااور آرسنل کی فتوحات کے سفرکوروک دیا، آرسنل مسلسل آٹھ میچ جیتنے کے بعدشکست سے دوچارہوئی ہے? ٹوٹنہم کی جانب سے ڈینی روز نے اپنے پہلے ہی میچ میں فیصلہ کن گول کیا، یہ ٹوٹنہم کی آرسنل کے خلاف1999کے بعد پہلی کامیابی ہے? اس کامیابی کے بعد ٹوٹنہم کی چیمپینز لیگ کھیلنے کی امیدیں ایک بار پھر زندہ ہو گئی ہیں، چیلسی77 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، مانچسٹر یونائیٹڈ دوسری اور آرسنل تیسری پوزیشن پر موجود ہیں?