تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

لاہور:تیزرفتارکاردرخت سے ٹکراگئی،2افرادجاں بحق

NoImage -
لاہور…لاہور میں ڈاکٹرز اسپتال کے قریب تیز رفتار گاڑی درخت سے ٹکرا گئی جس سے گاڑی میں سوار دو افراد جاں بحق ہوگئے?ریسکیو ذرائع کے مطابق سفید رنگ کی مہران گاڑی ٹھوکر نیاز بیگ کی طرف جارہی تھی کہ ڈاکٹرز اسپتال کے قریب بے قابوہوکر نہرکنارے درخت سے جاٹکرائی جس سے گاڑی میں سوار دونوں افراد موقع پردم توڑ گئے?ریسکیو ذرائع کے مطابق گاڑی میں سوارحاجی خلیل احمد ملتان جبکہ مجید بخش پتوکی کے رہائشی تھے? پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کرجناح اسپتال کے ڈیڈ ہاؤس میں جمع کرادیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.