تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

آئس لینڈ:آتش فشاں کے دھویں سے یورپ میں فضائی سروس شدید متاثر

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8637 -
ڈبلن …آئس لینڈ میں آتش فشاں پہاڑ سے نکلنے والی راکھ کی وجہ سے یورپ میں فضائی سروس بری طرح متاثر ہورہی ہے ? برطانیہ ، شمالی آئرلینڈ، ناروے اور سوئیڈن میں کئی ہوائی اڈے بند اور سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں?آئس لینڈ کے آتش فشاں پہاڑ کی راکھ کے بادل یورپ کی فضائی حدود میں پھیل رہے ہیں جس کی وجہ سے فضائی سفر مشکل ہوگیا ہے ?ماہرین کے مطابق راکھ طیاروں کے انجن کو نقصان پہنچاسکتی ہے ? کسی حادثے سے بچنے کے لئے لندن کے دو بڑے ہوائی اڈوں ہیتھرو اور گیٹ وک ایئرپورٹ سے ڈھائی سو سے زیادہ پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں ?برطانوی حکام نے اعلان کیا ہے کہ لندن کے تمام ہوائی اڈوں سے جانے اور آنے والی تمام پروازیں مقامی وقت کے مطابق دن گیارہ بجے سے معطل کردی جائیں گی ? برٹش ائر ویز نے پہلے اپنی تمام ڈومیسٹک فلائٹس معطل کردی ہیں ?برمنگھم اور لیڈز کے ہوائی اڈوں نے بھی اپنی زیادہ تر پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے ? نیوکیسل ایئرپورٹ بند کردیا گیا ہے ? مانچسٹر ایئر پورٹ کھلا ہے لیکن پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں? اسکاٹ لینڈ میں ایبرڈین ، ایڈن برا ، گلاسگو اور بلفاسٹ ایئر پورٹس بند کردیئے گئے ? شمالی سوئیڈن اور ناروے میں اوسلو ایئرپورٹ پر آنے اور جانیوالی تمام پروازیں بھی معطل کردی گئی ہیں ? برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق راکھ کے بادل صاف ہونے میں کئی دن لگ سکتے ہیں? آئس لینڈ کے آتش فشاں سے پچھلے مہینے لاوا نکلا تھا ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.