تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

سینیٹ نے صوبہ سرحد کا نام خیبر پختونخواہ رکھنے کی منظوری دیدی

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8637 -
اسلام آباد…پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ میں صوبہ سرحد کا نام خیبر پختونخواہ رکھنے کی ترمیم منظور کرلی گئی ہے? ترمیم کی حمایت میں 80اور مخالفت میں 12ووٹ آئے?سینیٹ کا اجلاس چیئرمین فاروق نائیک کی صدارت میں جاری ہے? اس کے ساتھ آئین کے آرٹیکل6 میں ترمیم کیلئے شق4متفقہ منظورکرلی گئی ، جوکہ آئین کی معطلی کو کسی عدالت سے جائز قرار دینے سے متعلق ہے? آرٹیکل10 میں ترمیم کیلئے آئینی بل کی شق5بھی متفقہ منظور کرلی? سینیٹ میں آج 18ویں ترمیم کی شق وار منطوری کاعمل جاری ہے?اس سے قبل جب اجلاس شروع ہوا مسلم لیگ ق نے واک آؤٹ جبکہ مسلم لیگ نواز کے ارکان نے احتجاج کیا ? قائد اعظم کے متعلق عوامی نیشنل پارٹی کے حاجی عدیل کے بیان پر مسلم لیگ ق کے ارکان نے احتجاج کیا ? حاجی عدیل کا کہنا تھا کہ ان کا بیان قائد اعظم کے بارے میں نہیں تھا اور وہ قائد اعظم کو سلام پیش کرتے ہیں ? حاجی عدیل نے کہا کہ ان کے بیان سے کسی کی دل شکنی ہوئی ہے تو معذرت کرتے ہیں ? سینیٹ میں اٹھارویں ترمیم کے بل کی شق وار منظوری کا عمل شروع ہوا ? مسلم لیگ ق کے ارکان نے سینیٹ سے واک آوٹ کیا ? بعد میں تمام ارکان واپس ایوان میں آگئے? مسلم لیگ ق نے آئینی بل میں صوبہ سرحد کے نام کی تبدیلی کی شق میں ترامیم پیش کردیں?مسلم لیگ ق کے جمال لغاری نے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی ترمیم پیش کی لیکن ارکان نے یہ ترمیم مسترد کردی ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.