5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
آپریشن کے نتیجے میں7سو طالبان افغانستان فرار ہو گئے،رپورٹ
NoImage -
لندن…فارن ڈیسک… ناٹو فورسز طالبان کو فرار ہونے میں مدد کر رہی ہے، جب کہ پاکستانی فوج کے آپریشن کے نتیجے میں2400 طالبان ہلاک اور سات سو افغانستان فرا ر ہو گئے?برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق پاکستانی فوج کے اسلامی انتہا پسندوں کے خلاف قبائلی اور سرحدی علاقوں میں جاری آپریشن کے نتیجے میں تقریباً سات سو طالبان قبائلی علاقے سے فرار ہوکر افغانستان چلے گئے ہیں اور اب اس علاقے میں حکومتی گرفت مضبوط ہوتی جارہی ہے جب کہ شدت پسندوں کا زور بھی ٹوٹ چکا ہے?پاکستانی فوج کے اعلی? عہدے دار جو اس آپریشن کی کمانڈ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ناٹو فورسز طالبان کو افغانستان کے مشرقی صوبے کناڑ کی طرف فرار کرانے میں مدد دے رہی ہے? اخبار نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پاک فوج کو ناٹو کے اس اقدام سے سخت مایوسی ہوئی ہے?انہوں نے کہا کہ ہم ناٹو فورسز کو مطلع کرتے ہیں کہ ان کے کنٹرول والے علاقوں میں عسکریت پسند داخل ہورہے ہیں لیکن وہ اس پر کوئی ایکشن نہیں لیتے?