تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

نیم کے درخت کو صوبہ سندھ کے سرکاری درخت کا درجہ دے دیا گیا

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8637 -
کراچی…فارن ڈیسک…نیم کے درخت کوصوبہ سندھ کے سرکاری درخت کا درجہ دے دیا گیا? گلف نیوز کے مطابق پاکستان کے ماحولیاتی اور قدرتی حیات کے ماہرین نے حکومت سندھ کو قائل کیا کہ طبی خصوصیات کے حامل درخت نیم کو سرکاری درخت قرار دیں? انہی کوششوں کے نتیجے میں حکومت سندھ نے گزشتہ روز اس کا باقاعدہ اعلان کیا اور سندھ کے چیف سیکریٹری نے اس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا?جنگلی حیات اور ماحولیات کے ماہرین نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے?اس درخت کو سندھ میں وسیع پیمانے پر لگایا جا رہا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.