5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
افریقا: صحارا دنیا کا سب سے زیادہ مذہبی خطہ بن گیا، سروے
NoImage -
واشنگٹن…فارن ڈیسک…ایک سروے کے مطابق افریقا کا صحارا خطہ دنیا میں سب سے زیادہ مذہبی اور خدا پرست لوگوں کا خطہ بن گیا ہے اگر چہ یہ خطہ 110سال سے میناروں اور گبندوں کے بجائے اپنے قبائلی رسوم اور جادو ٹونے کے حوالے سے مشہور رہا ہے?امریکی اخبار ’واشنگٹن ٹائمز‘ نے ’افریقا میں اسلام اور عیسائیت: برداشت اور تناو?‘ کے سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ خطہ جس نے دنیا کو ’ساو?تھ گلوبل‘ کا نام دیا تھا آج سب سے زیادہ مذہبی رجحانات اور خیالات کے حامل افرادکا مرکز بن گیا ہے? دنیا کی20فی صد عیسائی آبادی صحارا ڈیزرٹ کے جنوب میں رہتی ہے جب کہ مسلم دنیا کی 15فی صد آبادی یہاں رہائش پزیر ہے اور یہ خطہ دنیا کی بڑی مذہبی جگہوں میں سے ایک ہے?اس خطے کے ممالک کی85فیصد آبادی کے نزدیک مذہب بہت اہم ہے?اس خطے میں مسلمانوں کی آبادی1900ء میں ایک کروڑ دس لاکھ تھی جو2010میں23 کروڑ 40لاکھ سے تجاوز کر گئی جب کہ عیسائی آبادی1900ء میں 70لاکھ تھی جو اب47کروڑ سے بڑھ گئی ہے?یہ سروے 19ممالک میں60زبانیں بولنے والے25ہزار افراد پر کیا گیا?