5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
شعیب اور ثانیہ کے استقبالیے میں امیتابھ، شاہ رُخ کی شرکت متوقع
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8638 -
حیدرآباد دکن…پاکستانی کرکٹ اسٹار شعیب ملک اور بھارتی ٹینس کوئین ثانیہ مرزا کی شادی کے چرچے اور ان سے جُڑی ہر چھوٹی بڑی خبر زبان زدِ خاص و عام ہے? اس سلسلے کی تازہ ترین خبر یہ سامنے آئی ہے کہ بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن اور بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان بھی آج ان دونوں کے استقبالیے میں شرکت کریں گے?حیدر آباد کے تاج کرشنا ہوٹل میں ہونے والے اس استقبالیے میں دنیا بھر سے نامور شخصیات کی شرکت کا امکان ظاہر کیا گیا تھا جس میں لالی ووڈ، بال ووڈ اور ٹینس کی دنیا کی جانی پہچانی شخصیات کے نام مسلسل سامنے آرہے ہیں?