5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
وینا کی درخواست پر آصف کیخلاف کیس ایف آئی اے کے سپرد
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8638 -
لاہور…لاہور میں ڈیفنس پولیس نے کرکٹر محمد آصف کی جانب سے اداکارہ وینا ملک کو دھمکی آمیز میل کا معاملہ تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کو بھجوادیا ہے?کرکٹر محمد آصف نے وینا ملک کو بھیجی گئی ای میل میں سنگین نتائج اور قتل کی دھمکی دی تھی ? پولیس ذرائع کے مطابق یہ معاملہ سائبر کرائم کے زمرے میں آتا ہے اس لئے ایف آئی اے اس کی صداقت کے بارے میں تحقیقات کرے گا?ذرائع کے مطابق ای میل میں آصف نے وینا ملک پر ایک بار پہلے بھی تشدد کرنے کا ذکر کیا ہے اور دھمکی دی ہے کہ وہ اسے پھر ماریں گے?دوسری طرف محمد آصف کی جانب سے وینا ملک کو جعلی چیک دینے کے مقدمات کی تفتیش بھی جاری ہے?