5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
سینیٹ نے بھی 18 ویں آئینی بل کی متفقہ طورپر منظوری دے دی
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8638 -
اسلام آباد…قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی 18 ویں آئینی بل کی منظوری دے دی ہے ،سینیٹ میں 18ویں تر میم کی شق وارمنظوری دی گئی ?سینیٹ میں سترہویں ترمیم کے خاتمے کی منظوری بھی دی گئی جبکہ جنرل پرویزمشرف کے ایل ایف اواوردیگراقدامات بھی غیرقانونی قراردے دیئے گئے ? سینیٹ نے جنرل ضیاالحق کانام آئین سے نکالنے ، مسلح افواج کے سربراہوں کی تقرری کااختیاروزیراعظم کو دینے کی بھی منظوری دی جبکہ صدر کے اہم اختیارات وزیراعظم کو منتقل ہو گئے ?ایوان میں دو قراردادوں پر اختلاف رائے سامنے آیا جبکہ100 قرادادوں کی متفقہ منظوری ے دی گئی?قائدحزب اختلاف سینیٹروسیم سجاد نے خیبرپختونخواکے نام پرتحفظات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ اس نام پر تحفظات ہیں تاہم 18ویں ترمیم کے بل کی منظوری میں شریک ہیں? رضاربانی نے18ویں ترمیم کے بل کی منظوری کیلئے تحریک ایوان میں پیش کی?