5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پاک بھارت مذاکرات کو ممبئی حملوں سے منسلک کرنا درست نہیں، دفترخارجہ
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8638 -
اسلام آباد…پاکستان نے کہا ہے کہ ممبئی حملوں کے قانونی معاملے کو پاک بھارت مذاکرات کی بحالی سے منسلک کرنا درست نہیں، بامعنی اور نتیجہ خیز بات چیت کیلئے روڈ میپ بھارت کے حوالے کرچکے ہیں?اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ عبدالباسط کاکہناتھاکہ واشنگٹن میں پاک بھارت وزرا اعظم کے مصافحہ میں گرمجوشی نظرآئی تھی، سارک سربراہ کانفرنس پر بھوٹان میں پاک بھارت وزرا اعظم کی ملاقات کے امکان پر ابھی کچھ کہنا ممکن نہیں? ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم گیلانی19سے22 اپریل تک فرانس اور اسپین کا سرکاری دورہ کریں گے جبکہ21 اپریل کو پاک ، ای یو سربراہ کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے?عالمی جوہری کانفرنس کے بعد پاک امریکا تعلقات میں مزید بہتری آئے گی? ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفترخارجہ کاکہناتھاکہ گرفتار طالبان رہنماؤں سے تفتیش جاری ہے اور ان کی حوالگی کا فیصلہ ملکی قانون کے مطابق کیاجائے گا?