5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بینظیرقتل: اقوام متحدہ کی رپورٹ کو روکنے کی کوشش نہیں کررہے ، وزیر داخلہ
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8638 -
اسلام آباد…وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہاہے کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ دبانے کی کوشش نہیں کی گئی‘ اقوام متحدہ کی رپورٹ کا انتظار ہے‘ وفاقی دارالحکومت میں خوف و ہراس پھیلانے کی تحقیقات کررہے ہیں‘ ہزارہ کی عوام کے مطالبے پر غور کررہے ہیں? پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا کہ ہزارہ کے عوام کے مطالبے پر غور کررہے ہیں ہزارہ کی عوام کو پرامن رہنے کی اپیل کرتاہوں اور ان کی آواز سنی جائیگی اس سلسلے میں19 ویں ترمیم بھی آسکتی ہے انہوں نے کہاکہ سکیورٹی کے حوالے سے ہماری پہلے سے سکیورٹی صورتحال کافی بہتر ہے کچھ اطلاعات ملی ہیں کہ افغان پناہ گزین وفاقی دارالحکومت میں آئے ہیں اور وہ اسلام آباد میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں ہم ان شرپسندوں کی تحقیقات کررہے ہیں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سوات میں لڑکی کو کوڑنے مارنے کی اگر کسی کے پاس فوٹیج جعلی ہونے کے ثبوت ہیں تو وہ سامنے لائیں اس حوالے سے آئی جی خیبرپختونخواہ تحقیقات کررہے ہیں ?انہوں نے کہاکہ بے نظیر قتل کیس کی اقوام متحدہ کی رپورٹ کو ہم نے روکنے کی کوشش نہیں کی ہمیں اقوام متحدہ کی رپورٹ کا انتظار ہے اس کے بعد ہم اپنی پیش رفت بیان کریں گے بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کو پکڑ کر کیفر کردار تک پہنچائیں گے?