تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

نئے صوبوں کے مطالبے پر آئینی طریقہ کار اختیار کیا جائیگا،قمرزمان کائرہ

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8638 -
اسلام آباد… وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے مطالبے پر آئینی طریقہ کار اختیار کیا جائے گا، 18 ویں ترمیم کی متفقہ منظوری سے آئین کی خرابیاں دور کی گئی ہیں، اتفاق رائے کی صورت میں 19 ویں ترمیم آ سکتی ہے، شہید بے نظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ عوام کے سامنے لائیں گے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی? جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت نے 18 ویں ترمیم کی متفقہ منظوری سے آئین کی خرابیاں دور کی ہیں? صدر مملکت نے اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کر کے ملک میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کو مستحکم کیا ہے? قمرزمان کائرہ نے کہا کہ نئے صوبوں کے مطالبہ پر آئینی طریقہ کار اختیار کیا جائے تو یہ ملک و قوم کیلئے بہتر ہو گا،ہزارہ کے عوام کے صوبہ کے نام سے متعلق اختلافات ہیں?ہزارہ کے عوام کے تحفظات باہمی اتفاق رائے سے دور کئے جائیں گے? وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو قتل پر اقوام متحدہ کے کمیشن کی رپورٹ عوام کے سامنے لائیں گے اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کو بے نقاب کریں گے، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو عوام کی مقبول لیڈر تھیں اور پاکستانی قوم اقوام متحدہ کی رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے? قمر زمان کائرہ نے کہا کہ امید ہے کہ کمیشن نے سعودی عرب، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی حکومتوں سے معلومات حاصل کر لی ہوں گی کیونکہ انہوں نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو متنبہ کیا تھا کہ پاکستان جانے کی صورت میں ان کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے? ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق نئے صوبے بننے چاہئیں، آئین میں ایک طریقہ کار وضع ہے اور جو بھی فیصلہ تمام فریقوں کے اتفاق رائے سے ہو گا حکومت اسے قبول کرے گی، مختلف تنظیموں کی خواہشات پر فیصلے نہیں کئے جا سکے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.