5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،19ماہ بعد10 ہزار6 سوکی حد عبور
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8639 -
کراچی…کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی رہی اور انڈیکس ساڑھے انیس ماہ بعد دس ہزار چھ سو پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا ?جمعرات کو کاروبار کاآغاز مثبت ہوا اور یہ رحجان تمام دن جاری رہا? ایک موقع پر ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس دس ہزار688پوائنٹس پر دیکھا گیا تاہم کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 107پوائنٹس اضافے کے ساتھ دس ہزار677پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم 40کروڑ54 لاکھ شیئرز رہا جو ستمبر دو ہزار نو کے بعد کاروباری حجم کی بلند ترین سطح ہے ?جمعرات کوسب سے زیادہ کام ٹی آر جی پاکستان کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت31پیسے کمی کے بعد پانچ روپے74پیسے ہوگئی ?دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس111پوائنٹس اضافے کے ساتھ دس ہزار 865پوائنٹس پر بند ہوا ?تجزیہ کاروں کے مطابق آنیوالے دنوں میں انڈیکس دس ہزار آٹھ سو پوائنٹس کی سطح عبور کرسکتا ہے ?