5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
سنگا پورٹ کی جانب سے دستبرداری پر گوادر پورٹ چلاسکتے ہیں، چین
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8639 -
کراچی …چین نے حکومت پاکستان کو پیغام دیا ہے کہ وہ پورٹ آف سنگار کی جانب سے دست برداری کی صورت میں گوادر پورٹ چلانے کو تیار ہے?حکومتی ذرائع کے مطابق چین نے یہ پیغام رواں ماہ کے آغاز میں حکومت پاکستان کو بھیجا ہے? ذرائع نے بتایا کہ چین نے پاکستان کو گوادر پورٹ چلانے کے علاوہ جدید کوسٹ لائن کی تعمیر سمیت مختلف منصوبوں میں سرمایہ لگانے سے بھی آگاہ کیا ہے?ذرائع کا کہنا ہے کہ چین نے رواں ماہ کے آغاز میں یہ پیغام بھیجا ہے جس میں پورٹ کے علاوہ گوادر میں ریفائنری اور دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری کا کہا گیا ہے? ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے چینی وفد کو سرمایہ کاری کی تفصیلات اور اسکے حجم کے بارے میں منصوبہ داخل کرانے کی درخواست کی ہے?پورٹ اینڈ شپنگ ماہرین کے مطابق چین نے گوادر کو اپنے 35 سالہ منصوبے میں شامل کیا ہواہے?