5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ٹیٹراپیک دودھ کی قیمتوں میں آج سے چار روپے فی کلو اضافے کا اطلاق
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8640 -
کراچی …ٹیٹرا پیک دودھ کی قیمتوں میں چار روپے فی لیٹر اضافے کا اطلاق آج سے شروع ہوگیا ہے?کراچی ریٹیل گرورسرز گروپ کے جنرل سیکرٹری فرید قریشی نے جیو نیوز کو بتایا کہ پیکڈ ملک کی دو بڑی کمپنیوں نے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے?یکم مارچ سے کراچی ڈیری فارم ایسوسی ایشن نے کھلے دودھ کی قیمت بھی چار روپے فی کلو اضافہ کے بعد اس کی قیمت 52 روپے لیٹر کردی تھی جس کے بعد ای ڈی او ای اینڈ آئی پی کی جانب سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس کو ایک ہفتہ کے اندر دودھ کی صحیح لاگت کی رپورٹ پیش کرنی تھی جس کے بعد کھلے دودھ کی صحیح قیمت کا تعین کیا جانا تھا لیکن ایک ماہ گزرنے کے باوجود اس رپورٹ کو پیش نہیں کیا جاسکا ہے?