تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

اب گاڑیاں بھی مونچھیں رکھیں گی

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8640 -
سان فرانسسکو…سینٹرل مانیٹرنگ …آجکل گاڑیوں کو نت نئے ڈیزائن اور اور اشکال میں ڈھالنا بھی ایک فیشن بنتا جارہا ہے اور روایتی گاڑیوں سے بور ہوجانے والے افراد اس فیشن کو اختیار کرنے میں ذرا بھی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کر رہے?حال ہی امریکی شہر سن فرانسسکو کی ایک فرم نے مر د حضرات کی گاڑیوں کو دبنگ اسٹائل دینے کے لیے اگلے بمپرزپر لگائی جانے والی بڑی بڑی مونچھیں تیار کی ہیں?پانچ رنگوں میں پیش کیے گئے یہ موچھ سڑکوں پر لوگوں کو ہنسی اور تفریح کا سامان مہیا کرتے نظر آئیں گے?Carstacheنامی یہ مونچھیں مخملی پروں سے تیار کی گئی ہیں اور صرف45ڈالر میں باآسانی دستیاب ہیں?جہاں ترقی پذیر ممالک میں گاڑیوں اور بسوں پر سینگ ،تلواریں کھوپڑیاں لگی نظر آنا ایک عام بات بن چکی ہے وہیں ترقی یافتہ ممالک میں اس ضمن میں ایسی تقلید سامنے آنا تمام ممالک کی آپسی ذہنی مطابقت کی ترجمانی کرتا ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.