5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ایشوریہ اور ابھیشک تان سین کی زندگی پر بننے والی فلم میں جلوہ گر ہونگے
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8640 -
ممبئی…فلم جودھا اکبر کے بعد بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے اب ایک اور تاریخی موضوع پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی? شہنشاہ اکبر کے دربار کے مشہور موسیقار تان سین کی زندگی پر بننے والی اس فلم میں ایشوریہ اور ابھیشیک بچن ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے ? ذرائع کے مطابق ہدایت کار ستیش کاشیک کی اس فلم تان سین میں ایشوریہ کے سابق دوست وویک اوبرائے بھی شامل ہیں تاہم ان کا اس فلم میں کیا کردار ہے یہ تاحال ایک راز ہے?