5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
لاہورکے13تھانوں کے ایس ایچ اوزکی تنزلی اور سزائیں
NoImage -
لاہور…لاہورکے13تھانوں کے ایس ایچ اوز کواپنی ڈیوٹی میں غفلت برتنے کے الزام میں تنزلی سمیت مختلف سزائیں دی گئی ہیں?جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور پرویز راٹھورنے بتایا کہ قلعہ گجر سنگھ کے ایس ایچ او ملک تیمور کی، کرپشن اور محکمانہ غفلت پر،تنزلی کر تے ہوئے سب انسپکٹر سے اے ایس آئی بنا دیا گیاہے? جن ایس ایچ اوز کے خلاف اظہارناراضگی اور محکمانہ غفلت پر کارروائی کی گئی ان میں تھانہ ملت پارک، ساندہ،ٹاؤن شپ، چوہنگ،ہنجروال، جوہر ٹاؤن، گارڈ ن ٹاؤن، شاہدرہ، ریس کورس،ستوکتلہ،باغبان پورہ اورقلعہ گجر سنگھ شامل ہیں?