5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پاکستان اور بھارت بہترتعلقات کیلئے بامعنی مذکرات کاآغازکریں، الطاف حسین
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8641 -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ اس سے پہلے کہ ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمہ اورکمی کے معاملے پر سپرطاقتوں کی جانب سے پاکستان اوربھارت اپر دباو? شدت اختیارکرے دونوں ملکوں کوچاہیے کہ وہ علاقائی امن ،اپنی اپنی بقاء اورعوام کی بھلائی کیلئے بہترتعلقات کاآغازکریں? الطاف حسین نے یہ بات ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ” ایٹمی ہتھیاروں میں کمی اورانسانیت کی بقاء “ کے موضوع پر دیئے گئے ایک لیکچرمیں کہی ?انھوں نے تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی حالات وواقعات کاتفصیلی جائزہ پیش کیااور پاکستان پران کے پڑنے والے اثرات کے حوالے سے ملک کی قیادت ، سیاسی ومذہبی جماعتوں اورعوام کے کردارپرروشنی ڈالی? الطاف حسین نے واشنگٹن میں ایٹمی ہتھیاروں کے مسئلے پر ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے حوالے سے کہاکہ اس وقت دنیا ایٹمی ہتھیاروں میں کمی کے لئے کوشاں ہے،امریکہ اورروس کے درمیان ایٹمی ہتھیاروں میں کمی کا معاہدہ ہوچکاہے اور اب واشنگٹن میں ہونے والی کانفرنس کی شکل میں دونوں سپرطاقتیں اب مغربی اورایشائی ممالک کوبھی تخفیف اسلحہ کے اس معاہدے میں شامل کرنے کی کوششیں کررہی ہیں? الطاف حسین نے کہاکہ اس وقت 20سے زائدممالک کے پاس ایٹمی اسلحہ ہے ? پہلے 7 ممالک اعلانیہ طورپر ایٹمی طاقت تھے اوراب پاکستان اوربھارت کے ایٹمی طاقت بن جانے سے ایٹمی ممالک کی تعداد 9 ہوگئی ہے?انہوں نے کہاکہ اگر عالمی طاقتوں کی جانب سے پاکستان پر ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمہ اورایٹمی تحقیقی ادارے بندکرنے کیلئے دباو?ڈالاجائے تویقینا پاکستان اس کیلئے کبھی بھی تیارنہیں ہوگااسی طرح اگر بھارت سے ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمہ کیلئے کہاجائے تووہ بھی اس کیلئے راضی نہیں ہوگاکیونکہ کوئی بھی ملک اپنی بقاء وسلامتی پرسمجھوتہ کرنے کیلئے تیارنہیں ہوگا لہ?ذا عالمی طاقتوں کوبھی چاہیے کہ وہ ایٹمی ہتھیاروں کی تخفیف کی بات کرتے ہوئے پاکستان اوربھارت کے وجوداوربقاء وسلامتی کوضرورسامنے رکھیں?انھوں نے کہاکہ اگرپاکستان کی جغرافیائی صورتحال کاجائزہ لیاجائے تو زمینی حقائق یہ ہیں کہ پاکستان کے اپنے پڑوسی ممالکبھارت، افغانستان اور ایران کے ساتھ دوستانہ تعلقات نہیں ہیں جبکہ دیرینہ دوست ملک چین کے ساتھ بھی اب ماضی کی طرح مضبوط دوستانہ تعلقات نہیں ہیں?