5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
رابرٹ پیٹنسن نے شہرت کے نشے میں اہل خانہ کو بھلا دیا
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8643 -
لاس اینجلس…ہالی ووڈ کی مشہور بلاک بسٹر فلمی سیریزTwilightسے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے24سالہ رابرٹ پیٹنسن شہرت کے نشے میں اپنے گھر والوں کو بھول گئے ہیں?رابرٹ کی خالہDiane Nutleyنے اپنے بھانجے رابرٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ شہرت اور کامیابی نے ان کے بھانجے کو بُری طرح متاثر کیا ہے جس کے باعث وہ اپنے خاندان سے بالکل دور ہوگئے ہیں ?رابرٹ کی خالہ کا کہنا ہے کہ وہ سپنے میں بھی رابرٹ کا ایسے یکسر تبدیل اور خاندان سے قطع تعلق ہوجانے کاسوچ نہیں سکتی تھیں لیکن ایسا ہی ہوا ہے?واضح رہے کہ رابرٹ کی خالہ اُن کے فلم کی ہیروئن Kirsten Stewartسے تعلقات رکھنے کی بھی سخت مخالف رہی ہیں?