تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

عالمی بنک کا ملک میں شمسی توانائی سے ٹیوب ویل چلانے کا منصوبہ

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8643 -
اسلام آباد…متبادل توانائی بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عارف علاؤالدین نے کہا ہے کہ عالمی بنک کی مالی امداد سے پانچ برس میں ایک لاکھ زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی سے چلایا جائے گا? جیو سے بات چیت کرتے ہوئے متبادل توانائی بورڈ کے سربراہ نے بتایا کہ ملک میں گیارہ لاکھ زرعی ٹیوب ویل نصب ہیں جن میں سے اڑھائی لاکھ ٹیوب ویل پیپکو سسٹم سے بجلی لے رہے ہیں اور اس پر تین ہزار میگا واٹ تک بجلی خرچ ہوتی ہے? انہوں نے کہا کہ عالمی بنک نے پائلٹ منصوبے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت ابتدائی طور پر پچیس ٹیوب ویلز کو شمسی پینلز کے ذریعے چلایا جائے گا? اگر یہ منصوبہ کارکردگی کی بنیاد پر کامیاب ہو گیا تو آئندہ پانچ برسوں میں ایک لاکھ زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کر لیا جائے گا?عارف علاؤالدین کا کہنا تھا اس منصوبے کے لئے عالمی بنک30کروڑ ڈالر فراہم کرے گا? انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں سٹریٹ لائٹس کو بھی شمسی توانائی سے چلانے کا منصوبہ زیر غور ہے جن پر چار سو میگا واٹ تک بجلی خرچ ہوتی ہے? انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے لئے عالمی بنک اگلے ہفتے اپنی رپورٹ پیش کرے گا?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.