5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
مصر میں تیسری صدی کے14مقبرے اور ایک ممی دریافت
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8643 -
قاہرہ…مصر میں کھدائی کے دوران تیسری صدی کے14مقبرے اور ایک ممی دریافت کی گئی ہے?مصری ماہرین آثار قدیمہ نے قاہرہ کے جنوب مغرب میں بہاریہ اوسس کے علاقے میں کھدائی کے دوران تیسری صدی کے14مقبرے دریافت کیے ہیں?ان مقبروں کے علاوہ ایک عورت کی ممی بھی ملی ہے جس نے زیورات بھی پہنے ہو ئے ہیں?اس ممی کی لمبا ئی 38انچ ہے?ماہرین کا کہنا ہے کہ ان مقبروں میں دوسرے خزانے دریافت ہو نے کی بھی امید ہے? بہاریہ اوسس کا علاقہ گولڈن ممیز کی وادی کے نام سے مشہور ہے جہاں 1996میں 17مقبرے اور 254ممیاں دریافت کی گئی تھیں?