تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

امریکی خلاباز20سالوں میں مریخ پر پہنچ جائیں گے، اوباما

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8644 -
واشنگٹن…امریکی صدر باراک اوباما نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکا 2030تک مریخ کے مدار میں اپنے خلا نورد بھیجے گا اور وہ واپس زمین پر بھی آئیں گے? امریکی ریاست فلوریڈا میں کینیڈی اسپیس سینٹر میں خطاب کرتے ہوئے صدر اوباما نے کہا کہ ان کی حکومت کی خلائی تحقیق کا منصوبہ امریکی خلا نوردوں کو مریخ تک پہنچائے گا اور اُنھیں توقع ہے کہ اُن کی زندگی ہی میں امریکا مریخ کی طرف مہمات کا آغاز کردے گا? انہوں نے کہا کہ امریکا 2025میں اپنے خلائی مشن کو ایسی جگہ روانہ کرے گا جہاں پہلے کوئی نہیں گیا اور 2030 کی دہائی میں امریکی خلا نورد د مریخ کے مدار میں بھیجے جائیں گے?انہوں نے کہا کہ اگلے پانچ برسوں کے دوران ناسا کے بجٹ میں چھ ارب ڈالر کا اضافہ کیا جائے?اِس رقم میں سے تین ارب ڈالر وزنی راکٹ تیار کرنے کے لیے کی جانے والی تحقیق پر خرچ ہوں گے جبکہ خلائی مشن میں مزید نجی کمپنیوں کو بھی شامل کیا جائے گا? انہوں نے کہا کہ وہ پچھلی حکومتوں کی پالیسی پر نہیں چلیں گے?






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.