5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
لہسن کینسر کے خلاف بھی اہم کردار ادا کرتا ہے،تحقیق
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8644 -
بیجنگ…دل کے امراض اور کو لیسٹرول نارمل رکھنے کے لیے لہسن کے استعمال کی افادیت تو سب جانتے ہی ہیں تاہم اب اک نئی ریسرچ کے مطا بق لہسن کینسر کے خلاف بھی اہم کردار ادا کرتاہے? چین میں کی جانے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ لہسن نہ صرف کولیسٹرول نارمل رکھنے اور دل کے امراض کے لیے مفید ہے بلکہ لہسن کھانے سے کئی اقسام کے کینسرز سے بھی محفوظ رہاجا سکتا ہے اور لہسن سب سے زیادہ معدے کے کینسر کے خلاف مو ثر ہے? کئی خواتین کی خوراک اور صحت پر کی جانے والی ریسرچ کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو خواتین باقاعدگی کے ساتھ اپنی خوراک میں لہسن کا استعمال کر تی ہیں ان میں بڑی آنت کے کینسر کے خطرات35فیصد کم ہو جا تے ہیں?