5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
اقوام متحدہ کی رپورٹ جھوٹ کا پلندہ ہے، سابق صدارتی ترجمان راشدقریشی
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8644 -
اسلام آباد… سابق فوجی آمر پرویز مشرف کے سا تھی نے اقوام متحدہ کی رپورٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے، امریکی ٹی وی کے مطابق راشد قریشی کا کہنا ہے کہ رپورٹ افواہوں پر تیار کی گئی ہے اور اس سے کسی طرح بھی پرویز مشرف پر ذمہ داری نہیں ڈالی جا سکتی?راشد قریشی نے مزید کہا کہ بے نظیر بھٹو اور ان کے چیف سکیورٹی آفیسر رحمن ملک نے اپنی الیکشن مہم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹوہی نے خود دہشت گردوں کو موقع فراہم کیا?انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا انوسٹی گیشن افسر شرلاک ہومز کا رشتہ دار نہیں ہے?انہوں نے واضح کیا کہ سابق صدر پرویز مشرف خود بھی خودکش حملوں کا ہدف تھے?