5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کوئٹہ میں شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں،کمیلی
NoImage -
کوئٹہ…کوئٹہ میں شیعہ عمائدین کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ پر حکومت کی مجرمانہ خاموشی کی شدید مذمت کرتے ہیں، حکومت دہشت گردوں کو جلدسے جلد گرفتار کرکے سخت سزا دے?ان خیالات کا اظہار جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ عباس کمیلی نے کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے نتیجہ میں شہید ہونے والے ارشد زیدی کی جو معروف شیعہ رہنما کے صاحبزادے تھے، ٹارگٹ کلنگ میں شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کیا?انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں مسلسل شیعہ عمائدین کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کے نتیجہ میں ملت جعفریہ عدم تحفظ کا شکار ہے جب کہ حکومت بلوچستان دہشت گردوں کی سرکوبی میں ناکام نظر آ رہی ہے?انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کو لگام دینے کے لئے موثر حکمت عملی وضع کرے تاکہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو اس ملک سے ختم کیا جاسکے?