5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ایران سے1 ہزار میگاواٹ بجلی لانے کیلئے فزیبلٹی رپورٹ تیار کرلی، پرویز اشرف
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8647 -
راولپنڈی …پانی اور بجلی کے وفاقی وزیر راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ رواں ماہ نئے منصوبوں سے1 ہزار میگا واٹ اور رواں سال2700 میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی ?راولپنڈی میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز سے خطاب کرتے ہوئے راجا پرویز اشرف نے کہا کہ بجلی پیداوار کی1994 کی پالیسی کو روکا نہ جاتا تو آج بجلی کی اتنی خراب صورت حال نہ ہوتی? انہوں نے کہا کہ ایشیائی بنک کے تعاون سے ملک میں3 کروڑ انرجی سیور بلب مفت تقسیم کرنے کے منصوبے پر کام ہو رہا ہے?راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ گیس نہ ملنے سے تھرمل بجلی کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے جبکہ ڈیموں میں پانی کی بھی شدید کمی ہے? انہوں نے کہا کہ ایران سے1 ہزار میگاواٹ بجلی لانے کیلئے450کلومیٹرطویل لائن بچھانے کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے? وفاقی وزیر نے لوڈشیڈنگ میں کمی کیلئے تاجربرادری سے اپیل کی کہ وہ چھ ماہ اپنے کاروبار شام کو جلد بند کر دیں،انہوں نے آج سے سرکاری عمارات اور دفاتر میں50 فیصد بجلی استعمال کرنے کی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے? اس سے قبل چیمبر کے صدر کاشف شبیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ لوڈشیڈنگ سے صنعتی پیداوار کی ترقی شرح کم ہو کر3 فیصد رہ گئی ہے اور صنعت تباہ ہو رہی ہے جبکہ بیروزگاری بڑھ رہی ہے? چیمبر آف کامرس کے عہدے داروں نے وفاقی وزیر کی یقین دہانی پر لوڈ شیڈنگ کیخلاف کل ہڑتال کی دی جانیوالی کال واپس لینے کا اعلان بھی کیا ?