5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ایبٹ آباد واقعات میں ملوث افراد کیخلاف مقدمہ درج کئے جائینگے
NoImage -
پشاور…ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سرحد فیاض طورو نے کہا ہے کہ ابیٹ آباد واقعات میں ملوث افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کی جائیں گی? جیو نیوز سے گفتگو میں فیاض طورو نے بتایا کہ ابیٹ آباد واقعات کی جوڈیشل انکوائری جاری ہے?انہوں نے بتایا کہ انکوائری رپورٹ میں اگر پولیس سمیت کسی بھی شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی سفارش کی گئی تو اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی? 12 اپریل کو ابیٹ آباد میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں نو افراد جاں بحق ہوئے تھے ، جس پر سرحد حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے لئے پشاور ہائی کورٹ کے جج پر مشتمل جوڈیشل کمیشن قائم کی?