تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

آتش فشاں پھٹنے سے یورپی فضاآلودہ،پی آئی اے کی کئی پروازیں منسوخ

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8647 -
اسلام آباد…قومی ایئر لائن پی آئی اے نے آتش فشاں پھٹنے سے یورپی فضا آلودہ ہونے کے باعث پاکستان سے یورپ جانے والی کئی پروازیں منسوخ کردی ہیں?پاکستان سے یورپ جانے والی جن پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے ان میں اسلام آباد سے استنبول اورایمسٹرڈیم جانے والی پرواز پی کے761ایمسٹرڈیم، استنبول سے اسلام آباد آنے والی پرواز،اسلام آباد سے میلان پیرس جانے والی پرواز پی کے749،اورمیلان سے آنیوالی پی کے750شامل ہیں?کراچی سے بذریعہ اسلام آبادلندن جانیوالی پی کے787،لندن سے کراچی جانے والی پی کے 788،کراچی سے مانچسٹر جانیوالی پی کے709اورمانچسٹرسے آنیوالی پروازپی کے710بھی منسوخ کردی گئی ہیں?اس کے علاوہ اسلام آباد سے مانچسٹرجانیوالی پروازپی کے701اور مانچسٹر سے اسلام آبادآنیوالی پرواز بھی کینسل کردی گئی ہے?پی آئی اے انتظامیہ نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ ائیرپورٹ پرآنے سے پہلے پروازوں کے بارے میں انکوائری سے کنفرم معلومات حاصل کرلیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.