5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
آئین میں آمروں کی پیدا کردہ خرابیاں دورکردی گئیں،وزیراعظم
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8647 -
اسلام آباد…وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ اٹھارہویں ترمیم کی منظوری سے آئین میں آمروں کی پیدا کردہ خرابیاں دورکردی گئی ہیں? وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت جسٹس آغا رفیق احمد نے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی ، وزیراعظم کاکہنا تھا کہ حکومت آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے ،اٹھارویں ترمیم کی منظوری سے نظام درست سمت میں گامزن ہوگا? چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت نے اٹھارہویں ترمیم کی منظوری پروزیراعظم کومبارک باددی ? انہوں نے کہاکہ عدالتی نظام کی آزادی میں حکومت کا کردار قابل تعریف ہے?