تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

18 ویں ترمیم کا مسئلہ حل ہوچکا ، اب عوامی مسائل حل کیے جائیں،الطاف حسین

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8647 -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے 18 ویں ترمیم کی منظوری پر حکومت اور پارلیمنٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ اب جبکہ یہ مسئلہ اتفاق رائے سے حل ہوچکا ہے لہ?ذاحکومت کوچاہئے کہ عوام کو درپیش بنیادی مسائل کے حل پر بھرپورتوجہ دے اور عوام کوبجلی کی لوڈشیڈنگ، غذائی اجناس کی قلت اورہوش ربامہنگائی سے نجات دلانے کیلئے ہنگامی اقدامات کرے? یہ بات انہوں نے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں رابطہ کمیٹی اور انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے ارکان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی? الطاف حسین نے کہاکہ ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کامعاملہ دن بدن سنگین ہوتا جارہاہے جس کی وجہ سے عوام احتجاج پر مجبور ہورہے ہیں مگراس بحران کے خاتمہ کیلئے مو?ثراقدامات نہیں کئے جارہے ہیں? مختلف ترقی یافتہ ممالک میں بجلی کی پیداوار کیلئے نت نئے طریقہ استعمال ہورہے ہیں لہ?ذا وقت کا تقاضا ہے کہ پاکستان میں بھی بجلی کے حصول کیلئے ترقی یافتہ ممالک کی تقلید کی جائے، ایوان صدر، وزیراعظم ہاو?س، وزرائے اعلی? ہاو?س ، گورنر ہاو?سز اور وزراء کے دفاترسمیت تمام سرکاری اداروں میں بجلی کے استعمال میں کفایت شعاری سے کام لیاجائے ، غریب عوام پربجلی کی چوری کا الزام لگانے کے بجائے بااثر افراد اور اداروں کوبجلی کے بلوں کی ادائیگی کا پابندکیاجائے تاکہ غریب عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلائی جاسکے? الطاف حسین نے کہاکہ بے روزگاری اور ہوشربامہنگائی کے باعث غریب عوام کیلئے دووقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوگیا ہے، لوگ خودکشی اوراپنے بچے تک فروخت کرنے پر مجبورہیں لہ?ذا مہنگائی پرکنٹرول کیلئے مناسب اقدامات کئے جائیں ، غیرترقیاتی اخراجات میں زیادہ سے زیادہ کمی کی جائے ،غیرملکی دوروں میں فضول خرچیوں سے گریز کیاجائے،سرکاری دعوتوں میں پرتعیش انتظامات کے بجائے ون ڈش رکھی جائے اور کفایت شعاری سے حاصل ہونے والی رقم ترقیاتی کاموں پر خرچ کی جائے ? الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے لیکن اسکے باوجود پاکستان کے عوام کو غذائی اجناس کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ بڑے بڑے جاگیرداروں کی لاکھوں ایکڑ زمینوں پر کاشت کاری نہیں کی جاتی ?ایم کیوایم چاہتی ہے کہ بڑے جاگیرداروں کو ان کی ضرورت کے مطابق زمینیں دیکر باقی تمام زمینیں چھوٹے کاشتکاروں اورغریب ہاریوں میں تقسیم کی جائیں اوران زمینوں پر زیادہ سے زیادہ کاشت کاری کی جائے تاکہ ملک کو غذائی اجناس میں خودکفیل بنایاجاسکے ? ایم کیوایم کی جدوجہدمحروم عوام کیلئے ہے ، اگرملک میں ایم کیوایم کی حکومت آئی تو غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کے بنیادی مسائل حل کئے جائیں گے،بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے نت نئے طریقے بھی اختیارکئے جائیں گے ،غذائی اجناس کی قلت کے خاتمہ اورزیادہ سے زیادہ زرعی پیداوار کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائیں جائیں گے ،چھوٹے کاشتکاروں اور غریب کسانوں کی بھرپورحوصلہ افزائی اورمدد کی جائے گی اورغیرترقیاتی اخراجات میں زیادہ سے زیادہ کمی کی جائے گی ?










متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.