5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
جو ہی چاؤلہ نے گلوکاری کے شعبے میں بھی قسمت آزمائی شروع کردی
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8647 -
ممبئی ..…بالی وڈ اداکارہ جو ہی چاؤلہ نے بھی ہر یتک روشن سے متاثر ہوکر گائیکی کا آغاز کر لیا ہے کیونکہ حال ہی میں انہوں نے ایک اینیمیٹڈ فلم" برڈ آئیڈل"کے لیے اپنی آواز میں گانا ریکارڈ کر وایا ہے ?جوہی چاؤلہ نے اداکاری سے علیحدگی کے بعدپہلی مرتبہ گلوکارہ کی حیثیت سے فلم "برڈ آئیڈل"کے لیے ایک گانا " دل جاناں" گایا ہے ?جوہی کا کہناہے کہ انہیں گائیکی میں اس قدر مہارت حاصل نہیں مگر سخت محنت کی بدولت وہ اس گانے کو بہتر اند از میں گانے میں کامیاب رہی ہیں?23 اپریل کو ریلیزہونے والی فلم" برڈ آئیڈل"میں جوہی چاؤلہ کے علاوہ گلوکار شان اور کیلاش کھیر نے بھی گلوکاری کی ہے?جس کی موسیقی سنگیت اور سدھارتھ ہلدی پور نے ترتیب دی ہے?